سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کا تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان کردیا ہے۔
تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی۔
مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ شکر ہے پاکستان میں کوئی تو ہے جو ریاست مدینہ کی بات تو کرتاہے انھوں نے کہاپاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
انھوں نے کاکہ وزیراعظم عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے ہم ناموس رسالت کیلئے آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو ہر وقت تیار ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں ہوئی مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی اور پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسین سید کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Comments are closed.