امریکہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو2لڑکیوں نے قتل کردیا
واشنگٹن( ویب ڈیسک)امریکہ میں ایک پاکستانی ڈرائیور کو2لڑکیوں نے کار چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا۔
پاکستانی ٹیکسی ڈرائشور محمد انور کو قتل کرنے کا یہ واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش کے دوران پیش آیا، تاہم مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
مزاحمت کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی ڈرائیور ر محمد انور کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق مقتول پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیورسے ٹیکسی چھیننیکی کوشش کی تھی، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے مزاحمت کی، لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔
امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کامطالبہ کیاہے۔
Comments are closed.