جنرل( ر) راحیل شریف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف واسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔
اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے کمانڈر پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل (ر) راحیل شریف کو نامزد کیا گیا اور اب بھی وہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے
Comments are closed.