ڈی آہی خان میں فاہرنگ، 4پولیس اہلکار جاں بحق


ڈی آئی خان(ویب ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر ساہیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں ماھڑہ اڈہ میں پیش آیا، بعد میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

فاہرنگ سے شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل سرفرار، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل جب کہ حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیے ۔

زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواز اور 2 راہگیر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیابتایا جا تا ہے کہ ایس ایچ او نے جوابی فاہرنگ کی تاہم ملزمان بچ نکلے۔

Comments are closed.