حج اخراجات4 لاکھ36ہزار، قربانی کے19ہزار اضافی ہوں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کر دی جس کے لیے درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

حج پالیسی کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار اور نجی اسکیم میں 71610 افراد حج کریں گے۔

حج پالیسی 2019 کے لیے شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہوں گے جب کہ جنوبی ریجن کے لیے بغیر قربانی 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے اخراجات ہوں گے۔ قربانی کے اخراجات 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج قرعہ اندازی میں تین سال سے ناکام رہنے والوں کے لیے 10 ہزار کوٹہ مختص ہے جب کہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی 10 ہزار حج کوٹہ مختص ہے۔حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ ہوگی۔

Comments are closed.