رات 8بجے کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ،این سی او سی
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے ملک بھر میں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، شادی کی آوٹ ڈور تقریبات 2 گھنٹے کے لیے ہوں گی، کسی ان ڈور تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔
این سی او سی کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
این سی او سی میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، ریسٹورنٹ اور ہوٹلز میں ہر قسم کی اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی۔تعلیمی شعبے سے متعلق فیصلوں کا 24 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق رات دس بجے تک صرف آوٹ ڈور ڈائننگ اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق بند مقامات پر ہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ،جبکہ ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے۔
تمام سرکاری، نجی دفاتر، عدالتوں میں 50 فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی اختیار ہوگی، تمام تفریحی پارک بند رہیں گے ،تاہم واک اور جوگنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔
انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی، ریل سروس 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی ،وفاق کی تمام اکائیاں ماسک پہننے کو لازمی بنائیں گی۔
Comments are closed.