سیمی اور ہاشم آملہ نے ڈھابے پر دال کھائی، دودھ پتی، ملائی مار کے
مردان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اوترچگ مینٹور ہاشم آملہ نے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ صوابی میں ایک ڈھابے پر دال روٹی کھائی اور دودھ پتی پی۔
صوابی کے ڈھابے پر ہونے والی اس دعوت میں کامران اکمل بھی موجود تھے اور وہ دونوں مہمانوں کو لوکل کھانوں اور روایات کےبارے میں بھی ساتھ بریف کرتے رہے.
پاکستان سپر لیگ 6 ملتوی ہونے کے بعد یہ دونوں کرکٹرز نجی مصروفیات کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہیں اور اس دوران
پاکستان میں روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں.
خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سکس کے میچز ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے علاوہ دیگر آفیشل واپس چلے گئے ہیں۔
سیمی اور ہاشم نے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کیا، گزشتہ روز زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ سیمی اور ہاشم آملہ صوابی کے ایک ڈھابے پر پہنچے تھے.
اس موقع پر پشاور زلمی کے اہم عہدیدار محمد اکرم اور کامران اکمل بھی ان کے ہمراہ تھے، تمام افراد نے کھانے کے بعد دودھ پتی کا آرڈر دیا، کامران نے آواز لگائی، ملائی مار کے، پھر سب نے قہقہہ لگایا.
Comments are closed.