پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582 کیسز سامنے آچکے ہیں.
خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 5 ہزار 812، سندھ میں 4 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 169، اسلام آباد میں 526، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جاں بحق ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔
Comments are closed.