شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والا لیگی کارکن گرفتار
لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکن نے پہلے ان کو انڈے مارے پھر اوپر سیاہی پھینک دی۔
شہبازگل جونہی لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے پہلے نعرہ بازی کی پھر ایک نے انہیں انڈے دے مارے ان پر سیاہی بھی پھینکی.
سیاہی سے شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ آلودہ ہوگئے اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی.
کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی، تاہم بعد میں پولیس نے اس کارکن کو حراست میں لے لیا، مبینہ طور ایک خاتون کارکن کی گرفتاری کی اطلاع ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.
واقعہ کے بعد جب شہبازگل عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟۔ جس پر شہباگل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے.
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے ہیں مگر میں بالکل ٹھیک ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے،ہم ایک تھپڑکےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے میں عمران خان کا سپاہی ہوں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔ کے جواب میں مخالفین کی تربیت کریں گے، اپوزیشن جو بھی کر لے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Comments are closed.