آرمی چیف سے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات
پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کی چیئرمین جاوید آفریدی ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پشاور زلمی محمد اکرم بھی موجود تھے، آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا.
آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی.
مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا.
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا.
Comments are closed.