شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پا گیا
کراچی( ویب ڈیسک)اسٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی بوم بوم شاہدخان آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہو گئی ہے ۔
ڈیجیٹل میڈیا پر یہ خبر پہلے سوشل میڈ یا پر ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مبارک باد کی ٹویٹ سے شروع ہوئی تھی اور ابتدائی خبر میں کہا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر گردش کررہی ہے۔
ہفتہ کی شام قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اچانک ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگئے اور ان کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے منگنی کی خبر چل رہی تھی ۔
اب لیٹسٹلی ڈاٹ کام کے مطابق سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے دونوں خاندانوں کی اجازت سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ منگنی ہو گئی ہے اور دو سال تک شاہد آفریدی کی بیٹی تعلیم مکمل کریں گی۔
ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا نام اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا جب احتشام الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے بابین رشتہ طے پاگیا ہے ۔
The reason behind this tweet is to clarify the suspicion caused by social media. Respect to both families; please do await their own official announcements as they are currently in talks.I would like to request all individuals to respect their privacy during this auspicious time. https://t.co/65IRygDxUw
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) March 6, 2021
اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کررہے ہیں۔
رشتہ طے پا نے کے ساتھ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہوجائے گی۔
احتشام الحق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ اس لیے کیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا سد باب کیا جاسکے،انہوں نے لکھا کہ دونوں خاندانوں کی عزت کا خیال کریں۔
انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ان کے آفیشل اعلان کا انتظار کریں کیونکہ ابھی بات چیت ہی چل رہی ہے،میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس مبارک گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور بعض صارفین کی جانب سے اس خبر کی تصدیق سے متعلق پوچھا جانے لگا تاہم کچھ صارفین نے اپنی ٹوئٹ میں اس خبر کی تردید بھی کی تاہم چند صارفین کا کہناتھا کہ ایسی خبر نہیں پھیلانی چاہئیے ۔
تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔
Comments are closed.