شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کی منگنی پر شاہد آفریدی خاندان کاموقف


کراچی ( ویب ڈیسک ) سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ رشتہ طے پانے سے متعلق سابق کپتان کے اہل خانہ موقف سامنے آگیا۔

پہلی تصدیق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد کی طرف سے سامنے آئی جس میں ان کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کرلیا ہے۔

ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں اور اسی وجہ سے دونوں خاندانوں میں یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

دوسری طرف شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ 2 سال سے بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی ابھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے دونوں کی منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 2 سال میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سوچ سمجھ کراس بارے میں باضابطہ طور پر اعلان کریں گے، شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے میڈیا سے درخواست کی کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

41واضح رہے شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں اقصی ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی سب سے بڑی بیٹی ہے جو 20 سال کی ہے اور 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی کیلئے ان کا رشتہ طے پایا ہے ۔

Comments are closed.