پی ٹی آئی کے لفنگوں نے معزز رہنماوں پر حملہ کیا، مولانا
سکھر : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لارجر کے سامنے پی ٹی آئی کے لچے لفنگوں نے انتہائی معزز رہنماؤں پر حملہ کیا ، ایسی بداخلاقی اور بدکرداروں سے ملک نہیں چلا کرتے۔
مولانا فضل الرحمان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب دے سکتے ہیں،انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ تمہارا حکمران آج ہے کل نہیں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے دھمکی دی کہ تمہیں گلی کوچوں میں جلنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی اس لیے شرافت کا ہاتھ دامن سے نہ جانے دیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پھر سے اعتماد کا ووٹ لینے کی بات کی ہے اور اس سلسلے میں اصولی مؤقف اختیار کرنا چاہتا ہوں۔
یہ اجلاس جعلی وزیر اعظم کی سمری پر بلایا گیا ہے کیونکہ یہ سب کچھ ایک ڈھونگ ہے۔
صدر مملکت نے ایوان کا اجلاس بلایا جبکہ آئین میں صراط کے ساتھ کہا گیا کہ اگر صدر مملکت کو یقین ہوجائے کہ وزیر اعظم کے پاس اکثریت موجود نہیں ہے تو وہ ازخود اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اجلاس اور اس میں اعتماد کے ووٹ کے عمل کو تسلیم نہیں کرتے، ہمیں معلوم ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی نگرانی کن کن ایجنسیوں نے کی۔
Comments are closed.