قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے

27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ تیار، وفاقی حکومت کی آئین کے 5 آرٹیکلز میں ترامیم کی تجویز

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 سیون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا ہےاجلاس ہفتہ 6 مارچ کو دن 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا جس میں وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے.

وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں بھی کہا ہے کہ ہفتے کو وہ اعتماد کے ووٹ کیلئے خود کو قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں
انہوں نے اپنے ارکان قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں.

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی سے کہا اگر انہیں لگتا ہے کہ مجھے وزیراعظم نہیں رہنا چاہیے تو میرے خلاف ووٹ دیں میں کھل کر کی گئی اس مخالفت کی عزت کروں گا.

247266 8746085 updates

عمران خان نےکہا کہ اعتماد کے ووٹ میں اگر ان کے مخالفین جیت جاتےہیں تو وہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ اپنے گھر میں رہتے ہیں ، تمام اخراجات اپنے خود برداشت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار چلا بھی جائے تو جب تک زندہ ہوں قوم کا پیسہ چوری کرنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، اقتدار چلاگیا تو قوم کا پیسہ نکلوانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

Comments are closed.