بندیا اسحاق کو گلوبل ٹائمز یورپ اخبار سے برطرف کردیا گیا
برلن(پریس ریلیز)روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کی نمائندہ بندیا اسحاق کو ان کے ادارے سے فوری طور پر فارغ کر دیاگیا ہے.
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے نمائندہ بندیا اسحاق کو برطرف کیا ہے.
پریس ریلیز میں اکرام الدین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نمائندہ بندیا اسحاق کو ادارے سے فارغ کرنے کی آگاہی اس لیے ضروری ہے تاکہ وہ آئندہ ادارے کا نام استعمال نہ کریں.
پریس ریلیز کے مطابق ہرخاص و عام سرکاری و غیر سرکاری اداروں بشمول پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اس اعلامیہ کے زریعے ادارے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے.
بندیا اسحاق کو برطرف کرنے کا یہ جواز بتایا گیا ہے کہ وہ یعنی بندیا اسحاق روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ” اخبار کا نام استعمال کرکے اپنے ذاتی مفادات حاصل کررہی تھیں.
ادارے کی نیک نامی پر حرف آنے کے پیش نظر محترمہ بندیا اسحاق کی برطرفی کو ناگزیر سمجھا گیا تا کہ اس سے ادارے کے ساتھ ساتھ اس ریفرنس سے دھوکہ دیہی کا راستہ روکا جاسکے.
ادارے کا آئندہ بندیا اسحاق سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ادارہ ان کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار ہوگا.
Comments are closed.