زیر حراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آر ڈر جاری،9کی نااہلیت برقرار


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے زیرِحراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین نیب، چیف سیکریٹری پنجاب اور سندھ کو زیرحراست ارکان اسمبلی کے سینیٹ الیکشن میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف، خورشیدشاہ اور خواجہ آصف سمیت تمام قید ارکان اسمبلی کی پولنگ اسٹیشن پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا ہے کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی پولنگ اسٹیشن موجودگی کویقینی بنائیں، 3مارچ کوحمزہ شہبازشریف کی پولنگ اسٹیشن موجودگی کویقینی بنایاجائے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف، حمزہ شہباز،علی وزیر، خورشید شاہ، خواجہ آصف نیب کی کسٹڈی میں ہیں۔

سینیٹ انتخاب میں 9 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 9پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے۔

Comments are closed.