علامہ ساجد میر کو نواز شریف سے وفاداری کا صلہ مل گیا
لاہور (ویب ڈیسک ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر علامہ ساجد میر کو وفاداری کا صلہ مل گیا ہے اور نواز شریف نے انھیں سینیٹ کاٹکٹ دے دیا ہے.
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پروفیسر علامہ ساجد میر کو ٹیلیفون پرمسلسل پانچویں مرتبہ سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کی خوشخبری سنا دی۔
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا ٹکٹ جنرل سیٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔لندن سے میاں نواز شریف نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ ہمارے وفادار اتحادی ہیں.
ترجمان کے مطابق ساجد میر نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.