مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو نیب نے پھر طلب کرلیا


پشاور : مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے خلاف نیب نے اہم شواہد حاصل کرلیے ، جائیدادوں کے جعلی دستاویز پیش کرنے پر نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان کے خلاف یہ شوائد نیب خیبر پختونخواہ نے حاصل کئے ہیں ، ذرائع کے مطابق صفدر نے بے نامی جائیدادیں ، ایک فلورمل تعمیر کی اور دیگرجائیدادیں بنائیں۔

اس حوالے سے تحقیقات بھی کی گئی تھی لیکن اس دوران ملزم نے جائیدادوں کے جعلی دستاویز نیب کو پیش کیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہی جعلی دستاویزات پر نیب نے کیپٹن ر صفدر کو دوبارہ طلب کیاہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) خیبر پختونخوا نے کیپٹن(ر)صفدرکونیب16فروری کو نیب میں طلب کیاہے جہاں ان سے ان دستاویزات اور دیگر شوائد پر باز پرس ہوگی۔

واضح رہے دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو آخری مہلت دیتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری میں 10مارچ تک توسیع کر دی تھی ۔

اس موقع پر ان کے وکیل نے کہا تھا کہ نیب صرف الزامات لگا رہا ہے،کوئی ثبوت نہیں،کیس بدنیتی پر مبنی ہے، جسٹس اعجاز انور نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کیس کو طول دے رہے ہیں،آخری موقع دے رہے ہیں،آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف2018 میں نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اور خورد برد کی تحقیقات شروع کیں تھیں ، کیپٹن (ر) صفدر پر ترقیاتی اسکیموں میں 2 ارب روپے خورد برد کرنے کے الزامات ہیں۔

Comments are closed.