پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

فوٹو: فون ورلڈ فائل

اسلام آباد: پاکستا ن میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ابتدائی طورپر فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا اس موقع پر سفیر یوایای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یوایای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔

پی ٹی سی ایل کے قائم مقام سی ای او نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر اور ڈیجٹل پاکستان کیلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا ہے۔

واضح رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نے فائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

Comments are closed.