کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 اضافہ کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی وہ شامل نہیں ہوں گے۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران صوبوں سے کہا ہے کہ صوبے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کریں۔
اجلاس میں وزیراعظم کوملک بھرمیں کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ترجیحات طے ہیں ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی اورصوبے ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اورشفافیت کو پیش نظر رکھیں۔
Comments are closed.