کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، عارف علوی
مظفرا ٓباد(ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے۔
مظفر آباد میں یوم کشمیرپرقانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ برصغیرکی تقسیم کے وقت پاکستان اورکشمیرکیساتھ ناانصافی اورسازش کی گئی۔
انھوں نے کہا باوٴنڈری کمیشن نے مسلم اکثریتی علاقوں کو بھارت کے حوالے کیا، باوٴنڈری کمیشن نیسوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی۔
صدر پاکستان نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے ۔
صدر عارف علوی نے واضح کیا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن قابض بھارت بات چیت سے بھاگتا ہے۔
بھارت سے جب بھی بات چیت کا کہا اس نے کوئی نہ کوئی بہانہ بنادیا، کشمیروں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.