نواز شریف کے جھوٹ، دھوکے،فراڈ کیساتھ طبلہ نہیں بجا سکتے، جلیل شرقپوری
بہاولپور : مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے ایک بار پھر اپنے قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں سے جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے ہیں انہیں اپنے اس اقدام پر شرم آنی چاہیے۔
شرق پور میں پریس کانفرنس سے میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ہم حق بات کرتے رہیں گے
ہم میاں نواز شریف کے جھوٹ، دھوکے اور فراڈ کے ساتھ طبلہ نہیں بجا سکتے ہیں۔
اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ خزانہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے پر محب وطن مزاحمت کرے تو درست اقدام ہے۔
سیاستدانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے روکنے کے لیے سیاستدانوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔
جلیل شرقپوری وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ
وزریراعظم عمران خان تحریک لبیک کے سابق سربراہ خادم رضوی (مرحوم) سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔
انھوں نے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق فرانس کا سفارتخانہ بند کروا کر سفیر کو واپس بھیجے، یہ صرف میرا نہیں لاکھوں لوگوں کا مطالبہ ہے جسے حکومت مان چکی ہے.
جلیل شرقپوری نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت موجود ہے اس لئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.