اک زرا صبرکہ جبر کے دن تھوڑے ہیں، وزیراعظم کا عوام کو مشورہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر بات کرنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ، اک زرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں، کہتے ہیں مجھے عوامی مسائل کا اچھی طرح پتہ ہے سب ٹھیک ہو جائے گا.

عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں مکمل احساس ہے کہ عوام پرگرانی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہےمہنگائی تکلیف دہ چیز ہےڈالرکی قدربڑھنے سےمہنگائی ہوتی ہےعوام تھوڑاصبر اور کریں اچھا وقت ضرور آئے گاحکومتی کوششوں سے برآمدات میں اضافہ ہورہاہے.

انھوں نے کہا کہ روپیہ مستحکم ہوگا تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئندہ ہفتے آئینی ترمیم لائیں گے قوم خود دیکھ لے گی کہ یہ لوگ کیا کرتے ہیں رکاوٹ بننے والے بے نقاب ہوں گے‘کورونا ویکسی نیشن کیلئے امیر غریب کی کوئی تفریق نہیں ہو گی.

آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ہے کے عنوان سے عوام کے ساتھ گفتگو میں عمران خان نے کہا چوروں کو این آر او نہیں دوں گا، ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے ملکر یونین بنالی ہے کرپٹ وزرائے اعظم، صدور کی وجہ سے ملک تباہ ہوتے ہیں ملک کی ترقی کیلئے امیروں کا احتساب ناگزیر ہے.

وزیراعظم نے کہا اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے مسلمان ملکوں کے سربراہان کو یکجا ہو کر آواز بلند کرنا ہو گی نئی امریکی انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں ۔ قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہےآپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے مدینہ کی ریاست کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیںاندرون سندھ بہت غربت ہے، گورنمنٹ کے پاس فی الوقت وسائل نہیں ہیں۔

پیر کی شام عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے کورونا ویکسین صف اول کے طبی عملے کو لگائی جائے اس کے بعد60 سال سے زائد عمر یا ایسی بیماری کے شکار افراد جن کو کورونا سے مشکل پیدا ہوسکتی ہے ان کی باری آئے گی۔روپیہ گرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوتی ہے۔

عمران خان کا مزیدکہناتھاکہ پاکستان میں تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺ کا مضمون پڑھانے کی تجویز زیر غور ہے ۔گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پن بجلی سے مستفید ہونے کیلئے گلگت بلتستان میں گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی جدید سہولت فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے یقین دلایا کہ مجھے مکمل احساس ہے کہ عوام پر مہنگائی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ مہنگائی پر مکمل قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔فارن فنڈنگ کیس سے اپوزیشن خود مشکل میں پھنس چکی ہے ۔ پی ٹی آئی کے پاس 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کی تفصیل ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ حالات میں بہتری آئے گی۔

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹنگ ضروری ہے۔اسی ہفتہ اوپن بیلٹ کے حوالے سے بل پارلیمنٹ میں پیش کررہے ہیں‘رکاوٹ بننے والے بے نقاب ہوں گے‘سیکرٹ بیلٹ کی حمایت کرنے والے کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتے۔سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور کرپشن پی آئی اے کی تباہی کا باعث بنیں۔ قومی ایئر لائنز کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ کورونا کی وجہ سے متاثرہ نجی تعلیمی اداروں کی ہرممکن معاونت کریں گے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔

Comments are closed.