مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
مظفرآباد(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو گیا کشمیری شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں گیں۔
مظفرآباد میں مختلف تنظیموں اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زہر اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے سپریم کورٹ چوک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں خواتین سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہدا کی یاد میں شمع روشن کر کے انکو خراج عقیدت پیش کیا.
تحریک آزاد کشمیر اور تکمیل و تحفظ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی ایوان صحافت میں تھیٹر کااہتمام کیا۔
‘میں ہوں بیٹا پاکستان کا’ کے نام ایک تھیٹر جبکہ امام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زہر اہتمام ایک ریلی نکالی ۔ آج بھی دن بھر یو م یکجہتی منایاجائے گا۔
Comments are closed.