گوجرخان، چاہے والے سے زیادتی کی کوشش میں گرفتار اہلکار فرار
راولپنڈی (ویب ڈیسک )تھانہ گوجر خان کی حدود میں بخشی خانے میں چاے والے سے زیادتی کی کوشش میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانے سے فرار ہوگے۔
ٹی وی رپورٹ میں پولیس ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ دو پولیس اہلکاروں قاضی حیدر اور رحیم کے خلاف گذشتہ روز چاے فروخت کرنے والے 17 سالہ لڑکے طارق خان کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
عدالتی حکم پر دونوں کے خلاف مقدمہ تو درج کیاگیا لیکن دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کو پروٹوکول دیتے ہوے حوالات کے بجاے تفتیشی کے کمرے میں رکھا گیا تھا۔
پولیس اہلکار تھانے سے موقع ملتے ہی فرار ہوگے، دونوں گرفتار پولیس اہلکاروں کے فرار ہونے کے واقع کا نوٹس اعلی پولیس افسران نے لے لیا ہے۔
پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اس واقع میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ فرار ہونے والے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گہی ہیں۔
Comments are closed.