امیر’منی لانڈرز’ اب ‘انتقامی کارڈ’ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، وزیراعظم

وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پہلے پاناما پیپرز نے اور اب براڈ شیٹ نے بھی ہمارے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن سے کو بے نقاب کیا ہے۔

ٹوئٹرپر بیان وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے بھی اشرافیہ کی بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے سے پردہ اٹھایا ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ بین الاقوامی انکشافات کے بعد یہ اشرافیہ ‘انتقامی کارڈ’ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار اشرافیہ کا بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کو بیان کر رہا ہے، یہ اشرافیہ حکومت میں آئی اور ملک کو تباہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنانے کے لیے منی لانڈرنگ کی، خود کو مقامی قانون سے بالاتر کیا.

پھر اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے این آر او کا سہارا لیا، اس طرح ان لوگوں نے لوٹی ہوئی ملکی دولت کو محفوظ بنایا اور پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے صرف عوام کی دولت کو ہی نہیں لوٹا بلکہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو این آر او کے ذریعے ضائع کیا گیا۔

وزیراعظم نےکہا کہ یہ انکشافات کو صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے، ہم براڈ شیٹ سے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ کی مکمل اور شفاف چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ بتایا جائے کہ کس نے تحقیقات کروائیں؟

Comments are closed.