ایوبیہ،تاریخی ٹنل میں سیوریج کا پانی داخل، جی ڈی اے خاموش
عتیق عباسی
ایوبیہ: گلیات ایوبیہ کی تاریخی ٹنل منہدم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ سابق وزیر اعلی کے گھر کا سیوریج کا پانی ٹنل میں داخل ہونے کے باعث گندا پانی ٹنل کے مختلف حصوں سے ٹپکنے لگاہے.
اس تاریخی ٹنل کے بعض حصوں میں مسلسل پانی ٹپکنے سے پتھر سرکنے لگے ہیں جبکہ دوسری طرف جی ڈی اے سیوریج کے پانی کو ٹنل میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے.
پاکستان کے مشہو سیاحتی مقام ایوبیہ میں انگریز دور کی ایک سو سالہ پرانی ٹنل دریافت کی گئی ، جس پر مقامی آباد ی کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے سیاحوں نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا.
منفرد انداز سے بنائی گئی اس ٹنل کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح ایوبیہ خانسپور پہنچنا شروع ہو گئے تھے ، نیشنل الیکٹرانک میڈیا نے بھی نہ صرف اس کو رپورٹ کیابلکہ اس کی تاریخی اہمیت بھی اجاگر کی.
ٹنل کی دریافت کو جی ڈی اے اور دیگر انتظامی محکموں کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا تاہم اب اس ٹنل کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔
ٹنل کے پاس ہی ایک سیاسی شخصیت کے گھر سے سیوریج کا سارا گندا پانی بڑی مقدار میں ٹنل میں داخل ہو رہا ہے ، جس سے بد بو ، گندگی اور تعفن بھی پھیل رہا ہے.
ٹنل کی زمین میں پانی رسنے کی وجہ سے اس ٹنل کے ایک بار پھر منہدم ہونے کا بڑا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ جی ڈی اے اور دیگر انتظامی محکموں نے نوٹس نہ لیا تو یہ تاریخی ورثہ پھر زمیں بوس ہو جائے گا.
Comments are closed.