قطر پہلی بار فٹ بال کا ایشین چیمپئن بن گی
اسلام آباد(نیٹ نیوز) قطر نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
جمعے کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں قطر کے فارورڈ المعیز علی نے کھیل کے 12 ویں منٹ میں شاندار اوور ہیڈ کک پر اپنا نواں گول کرکے ایشیا کپ میں کسی بھی کھلاڑی کے زیادہ سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا اور اپنی ٹیم کو ایک۔ صفر کی برتری دلادی۔
کھیل کے 27 ویں منٹ میں عبدالعزیز حاتم نے 20 گز کے فاصلے سے طاقتور ہٹ لگا کر گیند گول میں پھینکی اور ٹیم کی برتری دْگنی کردی۔
قطر کی جانب سے تیسرا گول 83 ویں منٹ میں پنالٹی پر اکرم عفیف نے کیا،جاپان کی طرف سے واحد گول کو تاکومی مینامینو نے کھیل کے 69 ویں منٹ میں کیا۔
یادرہے کہ سیمی فائنل میں قطر نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے مات دی تھی جب کہ جاپان نے ایران کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی تھی۔
قطر فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار فٹ بال کا ایشین چیمپئن بنا ہے۔
Comments are closed.