عالمی ادارہ صحت کا کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم کرنے سے انکار
جنیوا (ویب ڈیسک ) بھارت کی طرف سے قبضہ کے تمام حربے ناکام ثابت ہو گئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی جموں وکشمیر کو بھارتی حصہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
ڈبلیو ایچ او نے لداخ سمیت جموں و کشمیر کو ہندوستان کے نقشے میں شامل نہیں کیا بلکہ جموں و کشمیر کو اپنے نقشے میں الگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے شائع کردہ رنگین کوڈ والے عالمی نقشے میں بھارت نیلے، لداخ ، جموں و کشمیر کو بھورے رنگ میں دکھایا گیاہے اور بھارتی دعویٰ کو تسلیم نہیں کیا.
عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ رنگین کوڈ والے عالمی نقشے میں ہندوستان کو نیلے رنگ میں دکھایا ہے ، جبکہ لداخ سمیت جموں و کشمیر کو بھورے رنگ کے ساتھ الگ شناخت دی ہے ۔
بھارتی انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے نقشہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لداخ کے ساتھ جموں و کشمیر کو بھی بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے ، جبکہ ہندوستان کونیلے رنگ میں دیکھایا گیا ہے۔
اکسائی چن کو بھی بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے ،لندن میں بھارتی آئی ٹی کنسلٹنٹ پنکج نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نقشے میں جموں و کشمیر اور لداخ کو ایک اور رنگ کے ساتھ دیکھ کرحیران ہوا ہوں۔
واضح رہے بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون دفعہ370 ختم کرکے جموں و کشمیر کو دو الگ الگ یونین ٹیریٹریز قرار دیا تھا۔ بھارتی نقشے میں بھی ان دونوں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹریز کو شامل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.