اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی دارالحکومت میں کشمیر ہائی وے 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
حادثہ پولیس لائنز کے قریب کشمیر ہائی وے پرٹریفک سگنل کے قریب پیش آیا جہاں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کوسٹر گاڑی اورایک سوزوکی گاڑی آپس میں ٹکرائی تو اس دوران ان میں مذید دو سوزوکی گاڑیاں جا ٹکرائیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ ٹریفک سگنل نہ ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.
حادثے کے وقت موقع پر ٹریفک پولیس کاکوئی اہلکار بھی موجود نہ تھاحالانکہ پولیس لائن اشارے پر ٹریفک پولیس کو ریگرلر تعینات کیا جاتا ہے.
Comments are closed.