پہلاٹیسٹ،دوسراروز، کیوی اننگز431 پرتمام،پاکستان 31 پر ایک آؤٹ

ماؤنٹ منگنوئی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں 20 اوورز کھیل کرایک وکٹ کھو کر 31 رنز بنا لئے، شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عابد علی 19 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں.

اس سے قبل نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف دو دن بیٹنگ کرنے کے باوجود سکور بورڈ پر صرف 431 رنز کا ہندسہ سجا سکی، کپتان کین ولیم سن اپنے کیریئر کی 23 ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد آوٹ ہوئے.

فوٹو : ٹوئٹر

نیوزی لینڈ نے دوسرے روز 222 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا تب کپتان کین ولیم سن 94 اور ہنری نکلز 42 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے.

ہنری نکلز اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے، دوسرے دن کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ہنری نکلز تھے جو 56 رنز پر نسیم شاہ کی وکٹ بنے.

جس کے بعد کپتان ولیم سن نے اپنے کیریئر کی 23ویں سنچری مکمل کی،کین ولیم سن کی وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی جن کا کیچ حارث سہیل نے لیا.

کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کا اسکور 5 وکٹ پر 301 رنز تھا، واٹلنگ 13 اور سینٹنر 11رنز پر ناقابل شکست تھے ایک وکٹ عباس کے حصے میں آئی.

پانچویں سیشن کے اختتام تک واٹلنگ 59 اور ساوتھی بغیر کوئی رنز بنائے کھیل رہے تھے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے دن پانچویں سیشن تک 57 اوورز کھیل چکی تھی تب تک کل ملا کر 144 اوورز ہو چکے تھے.

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سست رفتار بیٹنگ کی اور دو دن کی مشقت کے بعد صرف 431 رنز بنا سکی کپتان کی سنچری اور دیگر 2 نصف سنچریوں کے باوجود بڑا سکور نہ بنا سکی.

جیمی سن 32 اور سینٹنر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بی جے واٹلنگ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، نیل ویگنر 19 اور ٹرینٹ بولٹ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی نے 4،یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Comments are closed.