اداکارہ’میرا’ کا 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان، ایسا کیا تھاموبائل میں؟
لاہور: اداکارہ میرا کا آئی فون گم ہو گیا ہے کس کے ملنے کی خبر دینے والے کو ‘میرا’ نے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اداکارہ میرا خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود تنازعات پیدا کرتی ہیں اور پھر اس حوالے سے کوئی ویڈیو بیان جاری کرتی ہیں جو وائرل بھی ہوجاتا ہے۔
اس بار بھی اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے.
انھوں نے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جو میرا موبائل تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا میں اس کو 5 لاکھ روپے انعام دوں گی اب سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ موبائل میں ایسا کیا ہے کہ اس کا انعام 5 لاکھ روپے رکھا گیا ہے.
ویڈیو بیان میں اداکارہ میرا کسی بھی طرح پریشان دکھائی نہیں دیں بلکہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ دکھ رہی تھی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے، شاید وہ مداحوں کے ساتھ کوئی مذاق کرنے کے موڈ میں ہیں.
Comments are closed.