جاوید لطیف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کا نام لیں، روحیل اصغر
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ جاوید لطیف میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ وکٹ کےدونوں جانب کھیلنے والے کا نام لیں۔
مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی جانب سے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا تھا.
روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ میں ایسی فضول باتیں نہیں سنتا اگر ایسا ہے تو پھر
ان میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ دونوں جانب کھیلنے والے کا نام بھی لیں۔
لاہور جلسے کی کامیابی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ جلسے جب ایک حد سے گزر جائیں تو تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کو سیاسی خود کشی کرنی ہے تو کر لیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سربراہی ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، پرویز ملک، افضل کھوکھر، روحیل اصغر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
یاد رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک نظریہ کے ساتھ کھڑا ہوں میں نے نواز شریف کو پاکستان کی سیاست میں بہتر سمجھا، جانا اور دیکھا ہے.
انھوں نے کہاتھا کہ پارٹی میں 4 سے 6 لوگ وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز کو پوری پارٹی اور دیگر جماعتیں قائد سمجھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جو 4 سے 6 لوگ وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کے بارے میں لیڈرشپ کو پتہ ہے کیونکہ جب عام لوگوں کو پتہ ہے تو لیڈرشپ کو کیوں پتہ نہیں ہوگا۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایسا وقت آگیا ہے پہلے وہ وکٹ کے ایک جانب تھے اب دونوں جانب کھیل رہے ہیں، ایک وقت آئے گا جب اسی طرف کھیلیں گے جہاں لیڈر شپ کھلانا چاہے گی۔
Comments are closed.