سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع

ریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا پہلی ویکسینیشن کا آغاز سعودی وزیر صحت کو کورونا ویکسین لگا کر کیا گیا.

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ ریاض میں ایک شہری اور ایک غیر ملکی سعودی عرب میں کورونا ویکسین لینے والے اولین لوگوں میں ہیں۔

سعودی وزیر صحت نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کورونا ویکسین دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے، ملک بھر میں ویکسین مراکز قائم کریں گے جہاں تمام شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو سہولت دی جائے گی.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مساوی بنیادوں پر ویکسین دی جاے گی انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین بالکل مفت ہے۔

پہلے مرحلے میں یہ 65 سال عمر سے زیادہ شہریوں اور کورونا کے مریضوں سے براہ راست معاملہ کرنے والے صحت عملے کے علاوہ مستقل بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے ہوگی.

Comments are closed.