جاوید لطیف نے ن لیگ کے اندر نیا پینڈورا باکس کھول دیا
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے مسلم لیگ ن کے اندر ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے کہتے ہیں کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگ وکٹ کے دونوں جانب کھیل ہیں اور پارٹی قیادت کو پتہ ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا میں ایک نظریہ کے ساتھ کھڑا ہوں میں نے نواز شریف کو پاکستان کی سیاست میں بہتر سمجھا، جانا اور دیکھا ہے.
انھوں نے کہا کہ پارٹی میں 4 سے 6 لوگ وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز کو پوری پارٹی اور دیگر جماعتیں قائد سمجھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جو 4 سے 6 لوگ وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کے بارے میں لیڈرشپ کو پتہ ہے کیونکہ جب عام لوگوں کو پتہ ہے تو لیڈرشپ کو کیوں پتہ نہیں ہوگا۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایسا وقت آگیا ہے پہلے وہ وکٹ کے ایک جانب تھے اب دونوں جانب کھیل رہے ہیں، ایک وقت آئے گا جب اسی طرف کھیلیں گے جہاں لیڈر شپ کھلانا چاہے گی۔
Comments are closed.