پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 3، 3 روپے مہنگاکر دیا ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں بھی 5، 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 70روپے 29 پیسے اور 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سےہو چکا ہے30 نومبر کو وفاقی حکومت نے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.
وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.