گال گلیڈی ایٹرز’ایل پی ایل’ کے فائنل میں پہنچ گئی،کولمبوکنگز آوٹ
ہمبنٹوٹا: پاکستانی کھلاڑیوں اعظم خان اور محمد عامر کی گال گلیڈی ایٹرز گر کر سنبھلی اور پھر ایل پی ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا کولمبو کنگز ایونٹ سے آوٹ ہو گئی.
محمد عامر لنکا پریمیئر لیگ کے اہم سیکنڈ لاسٹ اوور میں 4 ڈاٹ بالز کھیلیں اور پانچویں پر آوٹ ہو کر دانت پیستے گراونڈ سے باہر آئےتو جیتنے کی امید ختم ہوگئی تھی.تاہم ان کا آوٹ ہونا ٹیم پر احسان ثابت ہوا.
صرف 2 گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی گال گلیڈی ایٹرز نے کولمبو کنگز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے کسی کھلاڑی کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔ کولمبو کنگز کے ڈینئل بیل ڈرومنڈ نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی.
ان کے سوا کوئی دوسرا کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔کولمبو کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔
گال گلیڈی ایٹرز کے لکشن سنڈاکن نے 3، نوان تھشارا اور دھننجیا لکشن نے دو، دو جبکہ ساہ اچھگیا اور شہان جیاسوری نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی اسی طرح کی مشکلات کا شکار رہی تاہم بھانوکا راجاپکسے، دھننجیا لکشن اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔
گال گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 16 رنز بنا کر 151 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گال گلیڈی ایٹرز کافائنل میں مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں مدِ مقابل جافنا اسٹالینز اور دمبولا وائکنگز کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
Comments are closed.