کورونا مثبت آنے کی شرح 7.4 فیصد،مزید 36 افراد انتقال کر گئے


اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2362 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31830 ٹیسٹ کیے گئے جن 2362 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 36 اموات ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.4 فیصد رہی جبکہ کورونا کے 2456 مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8832 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 40787 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47236 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1719 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 384719 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 195702 ہوگئی ہے جب کہ 3158 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 127541 ہے اور 3365 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17745 اور اموات 175 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 52449 اور 1473 اموات ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7719 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 191 افراد انتقال کرگئے۔

گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4791 اور 99 افراد انتقال کرگئے اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38840 ہے اور اب تک 371 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Comments are closed.