کپتان نے لاہور جلسہ کاپریشر نہ لیا،کتوں کوکھانا کھلایا
فوٹو: عمران خان آفیشل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کو اہمیت دینے کی بجائے بنی گالہ میں اپنے کتوں کو کھانا کھلایا ، گھر پر ریسٹ کی۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز جب لاہور میں ان کی حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کی گیارہ جماعتیں اکٹھی تھیں تو اس وقت وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی مصروفیت کی تصاویر جاری کی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اپنے گھر میں چھٹی کا دن خوشگوار انداز میں گزارا۔انہوں نے اپنے کتوں ٹائیگر اور شیرو کو دھوپ میں کھانا کھلایا اور بتایا کہ کپتان مشکل میں پریشر لئے بغیر کیسے کھیلتا ہے
وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اپنے پالتو کتوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہوں نے اپنے کتوں ٹائیگر اور شیرو کو دھوپ میں کھانا کھلایا۔ کپتان اپنے گھر کے لان میں ٹریک سوٹ اور جوگر پہنے ہئے تھے۔
خیال کیا جارہا تھا کہ اپوزیشن کے جلسہ کے باعث وزیراعظم پریشر میں ہوں گے لیکن انھوں نے اپنے قول کے عین مطابق ، یعنی گھبرانہ نہیں ہے ریلیکس کیا جلسہ ختم ہوا تو ٹوئٹر پر بیان دیا کہ پی ڈی ایم سے بلک میل ہو کر کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔
Comments are closed.