پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 1.7 فیصد کمی کردی ۔
نئی قیمتیں 30 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ فیصلے کا اعلان وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا۔
فیصلے کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 102.40 روپے سے ایک روپے 71 پیسے یا 1.67 فیصد کم ہو کر 100 روپے 69 پیسے ہوجائے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 79 پیسے یا 1.73 فیصد فی لیٹر کمی کے بعد 103 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر 101 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل (ایل ڈی او) کی ایکس ڈپو قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ 65 روپے 29 پیسے اور 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔
حکومت نے پہلے ہی تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصد کے معیار تک پہنچا دیا ہے تا کہ اضافی ریونیو اکھٹا کیا جاسکے ۔
Comments are closed.