خواتین کی تولیدی صحت کیلئے ہیلپ لائن
اسلام آباد: ملک بھر کی خواتین کو مفت مشاورت اور مدد فراہم کرنے کیلئے پاکستان میں تولیدی صحت کیلئے ایک ہیلپ لائن موجود ہے تاہم خواتین کی اکثریت کو اس کا پتہ ہی نہیں ہے۔
اس حوالے سے سما کی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ کے مطابق یہ ہیلپ لائن ایسوسی ایشن برائے زچہ بچہ (امان) اور پاپولیشن کونسل نے 15 جون کو لانچ کی تھی۔
ایسوسی ایشن برائے ماؤں اور نوزائیدہ اور آبادی کونسل کے ذریعہ ہیلپ لائن 15 جون کو شروع کی گئی تھی جبکہ اس کے شراکت داروں میں سوسائٹی آف آبسٹٹریشنز اینڈ گائناکالوجسٹ اور اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ شامل ہیں۔
ہیلپ لائن پر پیر سے ہفتہ تک صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے ، یہاں تولیدی صحت کے حوالے سے خواتین کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے۔
ایسوسی ایشن برائے زچہ بچہ سے وابستہ ڈاکٹر حمیرا منصور نے بتایا کہ ہیلپ لائن پر دو گھنٹے کی شفٹوں میں کام کرنے والے چار افراد کام کرتے ہیں۔ ہیلپ لائن پر موجود خواتین انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر ہیں۔
اس ہیلپ لائن پر خواتین ،شادی سے پہلے اسکریننگ ٹیسٹ،گائناکالوجی انفیکشنز،حیض،حمل،حمل کے بعد کے مسائل،نوزائیدہ بچوں کی صحت اور بیماریاں،دودھ پلانا،حمل کے دوران کرونا وائرس،خاندانی منصوبہ بندی،اسقاط حمل،مانع حمل (شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کے لیے)معلومات فراہم کی جاتی ہے۔
ہنگامی مانع حمل،رجونورتی،بانجھ پن،دماغی صحت،کے بارے میں بھی رجوع کیا جاسکتاہے،ڈاکٹر حمیرا منصور نے کا کہنا ہے کہ ہر عمر کی خواتین ہیلپ لائن پر کال کرسکتی ہے۔ اگر کوئی چاہے تو ہر بار ایک ہی ڈاکٹر سے مشورہ لینے کی درخواست بھی کرسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حمیرا منصور نے بتایا کہ یہ سہولت پورے ملک کیلئے دستیاب ہے۔ ملک کے ہر کونے سے خواتین کال کرسکتی ہیں۔ اب تک لگ بھگ 350 فون موصول ہوئے ہیں۔
ہیلپ لائن کے پاس پی ٹی سی ایل کے ساتھ واٹس ایپ نمبر بھی ہے۔ وہ خواتین جو پڑھی لکھی نہیں ہیں اور اپنے ٹیسٹ کے نتائج یا میڈیکل رپورٹس پڑھنے سے قاصر ہیں، وہ دستاویزات کی تصویر واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتی ہیں۔
اس کے بعد انہیں اسی نمبر سے کال آئے گی۔ یہ نمبر 24 گھنٹے فعال رہتا ہے۔ہیلپ لائن نمبر021-35205383
واٹس ایپ نمبر0309-2901335
Comments are closed.