گلگت بلتستان،415پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار
فوٹو: فائل
گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے15نومبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کیلئے کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا پریس کانفرنس میں بتایانتخابات کے لیے صوبے میں کل 1234 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں. ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 339 کو حساس اور 415 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
. انھوں نے کہا ضرورت پڑنے پر پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے ہم اس وقت جنگی حالات میں کام کررہے ہیں، ہمارے کام پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن تعریف کوئی نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کو بریفنگ دینے کے لیے اسلام آباد گیا تھا، اسلام آباد میں ایم ڈی پرنٹنگ پریس سے ملاقات بھی کی جس میں بیلٹ پیپرز کی منظوری دے دی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے تین افسران اور 15 پولیس جوانوں کو ساتھ لے کر گیا تھا ہماری پوری کوشش ہے کہ انتخابات پر کسی کو انگلی اٹھانے کی ضرورت نہ پڑے اور یہ عمل شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں انجام کو پہنچے۔
ادھر گلگت بلتستان چیف کورٹ کے دورکنی بنچ نے پیپلزپارٹی اور نون کی درخواست پر تمام وزرا، سینیٹرز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کو 3 روز میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے انتخابی مہم چلانے والے تمام وفاقی وزرا، سینٹرز، صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے اراکین کو 3 روز میں گلگت بلتستان چھوڑدیں۔
چیف کورٹ نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پی کو حکم دیا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس پیز کو تمام پبلک آفس ہولڈز کو سیاسی سرگرمیوں، عوامی جلسے کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے. ۔
عدالت نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق ان سیاسی شخصیات پر نہیں ہوگا جو سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نہیں کیونکہ ان پر پبلک آفس ہولڈر کی تعریف کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کے مطابق ہفتے کے روز فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے،گلگت بلتستان میں اس وقت موجود نگراں حکومت نے انتخابات میں فوج کی مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
Comments are closed.