وزیراعظم کا اچانک پمزاسپتال کا دورہ، سب اچھا کی رپورٹ دی گئی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا لیکن اسپتال حکام اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے سب اچھا کی رپورٹ دے کر خوش کردیا۔
وزیر اعظم نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہمراہ تھے،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
معاون خصوصی برائے صحت نے وزیر اعظم کوبتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے تاہم یہ مخصوص طریقہ یہ بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔
معاون خصوصی نے بتایاکہ ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر اس طریقہ کار سے ایمرجنسی مریض اور ہسپتال میں پہلے سے موجود مریضوں کوجہاں کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے وہاں مریض کو مرض کے مطابق متعلقہ شعبے میں منتقلی کا عمل بھی آسان ہوتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے بریفنگ ملنے کے بعد نئے ایمرجنسی بلاک اور اس میں فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا،اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز حضرات سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔
پمزاسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی، لیبارٹریز کے مکمل طورپر آپریشنل نہ ہونے اور مریضوں کے بے شمار مسائل کے بارے میں کچھ نہیں بتا یا گیا ، وزیراعظم نے بھی عام لوگوں سے پوچھنے کی بجائے متعلقہ حکام سے رپورٹ لی ۔
Comments are closed.