ڈانس پارٹی پر پولیس کاچھاپہ، 6لڑکیوں سمیت43افراد گرفتار

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پولیس نے ناچ گانے کی محفل الٹ دی روہڑی میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارکر 6 خواتین سمیت 43 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق روہڑی کے ایک شادی ہال میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں درجنوں لڑکے اور لڑکیاں موجود تھے۔پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ۔

روہڑی کے شادی ہال پر چھاپہ مارا تو اس موقع پر وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اس دوران کچھ لوگوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تمام افراد کو پکڑ لیا۔

گرفتار افراد کی تعداد 43 ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ڈانس پارٹیوں پر چھاپے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں خفیہ طور پر ڈانس پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مبینہ طور پر ان ڈانس پارٹیوں میں منشیات کا بھی کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔لاہور کے پوش علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات کا استعمال ایک عام بات ہے۔

کچھ عرصہ قبل ملتان میں بھی ایسی ہی ڈانس کی تقریب منظرعام پر آئی تھی۔ تقریب میں کورونا ایس او پیز اور ساؤنڈ ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی کی گئی تھی جبکہ اس واقع کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی تھی۔

تاحال مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ موصول نہیں ہوسکی تاہم پو لیس ڈانس پارٹی سے گرفتار ہونے والوں سے تفتیش کررہی ہے ، ایف آئی آر درج ہوئی تو پھر واضح ہو گاگرفتاری کی وجوعات کیاہیں۔

Comments are closed.