مختاراں مائی کا گرلز ماڈل اسکول بند کردیا گیا
ویب ڈیسک
مظفر گڑھ : فنڈز کی کمی کے باعث مظفرگڑھ میں امداد سے چلنے والا مختیارمائی کا گرلز ماڈل اسکول بند کردیا گیا ہے ۔
مختیارمائی کے گرلز ماڈل اسکول میں6 سو سے زائد طالبات تعلیم تھیں جوکہ اسکول کی بندش کے باعث زیور تعلیم سے محروم ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختیارمائی کہتی ہیں کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث اسکول کوچلانا ممکن نہیں ہے، 4 ماہ قبل اسکول کومحکمہ تعلیم کے نام کردیا گیا تھا ۔
انھوں نے بتایا کہ اسکول کی سرکار کو حوالگی کے باوجود محکمہ تعلیم کی جانب سے ابتک ٹیچرزکی تنخواہوں اوردیگر اخراجات کے لیے بجٹ مختص نہیں کیا جاسکا۔
اس حوالے سے مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن سید کوثرحسین شاہ نے تصدیق کی کہ اسکول کو محکمہ تعلیم کے نام کیا جا چکا ہے،ٹیچرز کی تنخواہوں اوردیگراخراجات کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
سید کوثر حسین شاہ کے مطابق بجٹ کی منظوری کے لیے 2 ماہ قبل سمری ڈیپارٹمنٹ کوبھیجی گئی تھی،بجٹ منظورہونے کے بعد اسکول کھول دیاجائے گا تاہم فنڈز نہ ہونے تک اسکول کھولنا ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.