قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگار ملنے کی خوشخبری
اسلام آباد(ویب ڈیسک )قطرنے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک لاکھ پاکستانیوں روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانیوں بکی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے،وزیر اعظم نے قطری سرمایہ کاروں پچاس لاکھ گھروں کے منصوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے امیرقطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے قطری قیادت کی طرف سے مہان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پندرہ ہزار پاکستانیوں سے خطاب بھی کیا،وزیر اعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو زراعت، پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبو ں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
Comments are closed.