عمران خان کی الیکشن جیتنے پر کیوی وزیراعظم جسینڈا کو مبارکباد
فوٹو : فائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا خصوصی پیغام دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے انتخابات کے نتائج پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام میں کہا کہ، آپ کے شفقت آمیز طرز عمل نے نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی دل جیت لیے۔
وزیراعظم نے کیوی وزیراعظم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات میں مزید پختگی اور تعاون میں وسعت کا خواہاں ہوں۔
Warmest congratulations to @jacindaardern on her impressive victory in #NZelections2020. Her compassionate style of leadership has won hearts not just in NZ but in Pakistan too. Looking forward to expanding cooperation and further strengthening bonds of friendship between 🇵🇰&🇳🇿
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 17, 2020
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں جسینڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کر کے فتح حاصل کر لی،نیوزی کی 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔
اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ لیبر پارٹی نے حاصل کیے جو پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں،نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتی ہیں۔
جب کہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتیں،نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس طرح لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔
Comments are closed.