لیگی کارکن رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرین بھی ساتھ لائے
کامنونکی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے کارکن گجرانوالہ سیڈیم میں پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے آتے وقت راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرین بھی ساتھ لائے ہیں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے لیگی قافلے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کرین بھی شامل ہے۔
شیررررررر۔۔۔
— Maryam Nawaz Sharif (@Shamsa_Nawaz) October 16, 2020
قافلے میں ایک کرین بھی شامل۔۔۔واہ زبردست pic.twitter.com/OSy63s2mit
راستے میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا آج جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بزدل حکومت کو اگر یقین ہے کہ اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو نہیں بھر پائے گی تو پھر کنٹینر لگا کر راستے کیوں بلاک کر رکھے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا بزدلو! کارکنوں کا راستہ تم نہیں روک سکتے، ان شاء اللہ جتنی عوام اسٹیڈیم کے اندر ہو گی اس سے تین گنا زیادہ عوام اسٹیڈیم کے باہر موجود ہو گی۔
Comments are closed.