یہ فیاض الحسن چوہان کون ہے؟میں نہیں جانتی، مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک
لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ فیاض الحسن چوہان کون ہے؟ میں نہیں جانتی نہ ہی ان کی کسی بات کاجواب دینا چاہتی ہوں۔
مریم اورنگزیب گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے تفصیلات بتا رہی تھیں اس دوران جب ان سے فیاض الحسن چوہان کے ایک بیان سے متعلق سوال کیاگیا تو وہ فوراً بولیں یہ فیاض الحسن چوہان کون ہے میں نہیں جانتی۔
مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ہم نے رات کو ہی جلسہ گاہ بھر دی تھی، کارکن صبح تک موجود رہے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اب استعفیٰ دے دیں، استعفی کا متن ہم فراہم کر دیں گے۔
ترجمان مسلم لیگ نے بتایا کہ مریم نواز دن ڈیڑھ بجے رائے ونڈ سے جلسے کے لیے روانہ ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ طے کی گئی ایس او پیز پر عمل کی پوری کوشش کریں گے۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کورونا کی خلاف ورزی پر کتنی ایف آئی آر کٹی تھیں۔
ادھر گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحادپی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔
جلسہ سے خطاب کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں لائٹس لگا دی گئیں۔ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے۔
جناح سٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں پر 32کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے،جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان لاہور سے گجرانوالہ پہنچیں گے، دونوں جماعتوں کے قافلے کامونکی میں ساتھ ملیں گے۔
مریم نواز کیلئے راستے میں 8مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،، مریم نواز رنگ روڈ سے موٹر وے لنک بابو صابو انٹرچینج سے بند روڈ پر آئیں گی۔ لیگی رہنما بند روڈ سے بتی چوک دریائے راوی کو عبور کریں گی۔
راستے میں مریم نواز شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مرید کے پر استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کا کامونکے بھی استقبال کیا جائے گا ۔ مریم نواز کو چن دا قلعہ پر استقبال کر کے ریلی کی شکل میں پنڈال میں لے کر جایا جائے گا۔
Comments are closed.