طالبان کا افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ،126اہلکار ہلاک
کابل(ویب ڈیسک )طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس کی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر فوج کے 12 اہلکاروں کی ہلاکت اور 30 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔
افغان حکام نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔طالبان نے افغان انٹیلی جنس کی اْس بیس کو نشانہ بنایا جہاں پولیس اہلکاروں کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔
وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق کار میں سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تاہم انہوں نے طالبان کے حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔
ادھرطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹیلی جنس بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
Comments are closed.